اشتہارات

عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں زلزلہ، 450 افراد جاں بحق

site_admin

ایران عراق سرحد پر سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے تباہی مچ گئی۔ زلزلے سے ساڑھے چار سو افراد جاں بحق جبکہ سات ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بغداد، تہران: عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں 7.3 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جاں بحق افراد کی تعداد 450 ہو گئی جبکہ سات ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق عراق اور ایران کا سرحدی علاقہ 7.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سب سے زیادہ تباہی ایرانی صوبے کرمانشاه‎‎ کے علاقے سرپل ذهاب میں ہوئی۔ ملبے تلے تاحال لوگ دبے ہوئے ہیں، جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


ایران میں زلزلے سے 8 دیہات میں نقصان ہوا، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔ عراق میں بھی نقصان ہوا، 4.94 شدت کے آفٹر شاکس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر سڑکوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے ترکی، کویت، آرمینیا، اردن، لبنان، سعودی عرب، قطر اور بحرین میں بھی محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز عراق کے جنوبی شہر حلبجہ تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 33.9 کلومیٹر تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات