اشتہارات

‘بھارتی جارحیت سمیت ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستانی افواج تیار ہیں’

site_admin

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا بھارتی ایجنسی”را “پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے اور 500 ملین سے سی پیک کے خلاف سیل بنا لیا ہے لیکن بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستانی افواج تیار ہیں۔

جنرل زبیر محمود حیات نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے مگر دفاع سے غافل نہیں اور پاکستان تمام حالات کے تناظر میں کم از کم جوہری صلاحیت برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کشمیر میں ریاستی جبر کرکے 90 ہزار سے زائد شہید کردیئے گئے اور پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں افراد کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ ایل او سی پر 1200 سے زائد سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔

جنرل زبیر نے کہا کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم اور پاکستان کی طرف جنگی ہیجان واضح ہے تاہم بھارت خطے میں امن و استحکام کو خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ جنرل زبیر کا مزید کہنا ہے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے اور افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی سے خطہ مستحکم ہو گا۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات