اشتہارات

یو اے ای میں پانی اور بجلی کے استعمال پر بھی ٹیکس نافذ

site_admin

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے پانی اور بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ 2015 میں کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن اب اماراتی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے پانی اور بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔

فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے مطابق امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس یکم جنوری 2018 سے نافذ ہو گا۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بجلی اور پانی کے استعمال پر5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جس سے اماراتی حکومت کو ٹیکس کی مد سے ہر سال 7 ارب درہم کی آمدنی ہو گی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات