اشتہارات

اینڈی مرے کو نمائشی میچ میں راجر فیڈرر سے شکست

site_admin

اینڈی مرے نے میچ کے دوران وگ جبکہ راجر فیڈرر نے سکاٹش سکرٹ پہن کر تماشائیوں کو محظوظ کیا ، دونوں کی چلبلی حرکتوں پر شائقین کی بھرپور داد

لندن  برطانوی ٹینس پلیئر اینڈی مرے نمائشی میچ میں راجر فیڈرر سے ہار گئے ۔ انجری کے بعد کم بیک کرنے والے برطانوی سٹار نے کھیل کے دوران وِگ پہنی تو شائقین خوب محظوظ ہوئے ۔
راجر فیڈرر بھی پیچھے نہ رہے ، سکاٹش سکرٹ پہن کر کھیلتے رہے ۔ گلاسگو کے ٹینس کورٹ میں ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ ہوا ۔ انجری سے چھٹکارے کے بعد اینڈی مرے سوئس پلیئر راجر فیڈرر کیخلاف ایکشن میں نظر آئے ۔
دونوں سٹارز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، اینڈی مرے اپنے کم بیک میچ میں کامیابی تو حاصل نہ کر سکے لیکن شائقین کو خوب  انٹر ٹین  کیا ۔ کھیل کے دوران وہ اچانک وِگ پہن کر کورٹ میں آئے تو مداح خوب محظوظ ہوئے ۔ راجر فیڈرر بھی پیچھے نہ رہے ۔ سکاٹش سکرٹ پہن کر کھیلتے رہے ، دونوں کی چلبلی حرکتوں پر شائقین نے خوب داد دی ۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات