اشتہارات

ریاض :بے حجاب تصویر پوسٹ کرنے پر خاتون گرفتار

mujtaba haider

سعودی عرب میں پولیس نے خاتون کو سوشل میڈیا پر حجاب کے بغیر تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ دارالحکومت ریاض میں پیش آیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ریاض کی سڑک پر ایک خاتون نے حجاب اتارا اور اپنی حجاب کے بغیرتصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی،پولیس نے کئی ویب سائٹس پرتلاش کرنے کے بعد خاتون کو شناخت کر کے گرفتار کر لیاہے ۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت ملک الشہری کے نام سے ہوئی ہےجنہوں نے ریاض کے مشہور کیفے کے سامنے حجاب اتار کر تصویر بنوائی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کا فعل سعودی معاشرت کے خلاف تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات