اشتہارات

عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

mujtaba haider

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر کااضافہ ہوا ہے اور فی بیرل قیمت 57.14ڈالر تک پہنچ گئی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ غیر اوپیک ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے بعد دیکھنے میں ہوا ۔ غیر اوپیک ممالک اور اوپیک ممالک کے درمیان15سال بعد پہلی بار پیداوار میں متفقہ کمی کا فیصلہ ہوا ہے ۔

اس فیصلے کے بعد برینٹ خام تیل کے فروری کے سودوں میں فی بیرل 2 ڈالر 81 سینٹ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فی بیرل سودا 57 ڈالر 14 سینٹ میں طے پایا جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 57 سینٹ اضافے کے بعد 54 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔

دیگر متعلقہ خبریں

اشتہارات